شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان کے انکشافات، میرے والد اور چچا افغانستان میں ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:14

شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان کے انکشافات، میرے والد اور چچا ..

شکارپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکار پور میں ہونے والے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے خودکش حملہ آور عثمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد نے کہا ہے کہ میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں بھی رہائش پذیر رہ چکا ہوں جبکہ میرے والد اور چچا افغانستان میں ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے۔ والد رحم گل سوات آپریشن کے دوران گرفتار بھی رہا تاہم رہائی کے بعد افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ رینجرز کے چھاپوں کے باعث حب منتقل ہو گئے تھے۔ عثمان کی نشاندھی پر اس کے چچا نورگل کو بھی حب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔