قصور، غیرت کے نام پر ایک اور جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء)غیرت کے نام پر ایک اور جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نواحی گاؤں شیخوپوریاں کے محمدمصطفی کے مطابق محمد امیر کو شبہ تھا کہ اس کی سترہ سالہ بہن حفظہ کا چال چلن ٹھیک نہیں ہے اسی بناء پر ملزم محمد امیر اپنی بہن کو اکثر تشددکانشانہ بنایا کرتا تھا وقوعہ کے روز وہ گھر میں موجود تھے کہ ملزم نے پھر اپنی بہن کے ساتھ تکرار شروع کر دی اور جب حفظہ نے اپنے بھائی کو اپنی بے گناہی کا یقین دلانے کی کوشش کی تو اس نے حفظہ کی بات سننے کی بجائے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں جواں سالہ بہن بھائی کے ہاتھوں ہلاک ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔