مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف افواہیں پھیلانے والے عناصر ایک ایک کرکے دم توڑ رہے ہیں،میاں یوسف ثقلین

ملک کا پھر سے ترقی کی راہ پرگامزن ہونا مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے ، صوبائی رہنماء(ن) لیگ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف افواہیں پھیلانے والے عناصر ایک ایک کرکے دم توڑ رہے ہیں ایسے ناقدین کے پاس تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت نے منتخب حکومت نے تعبیر اور تعمیر کا جو عزم کیا تھا وہ اس پر عمل پیرا ہے یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں یوسف ثقلین نے پارٹی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ناصر محمودخاں،جمیل احمدخاں،ایازاحمدخاں،میاں حبیب احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ حکومت اور عسکری اداروں کے مابین فاصلے کی افواہیں پھیلانے والوں کے تمام تر تجزیے غلط ثابت ہوچکے ہیں پاک فوج نے جس طرح ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے مسلم لیگ ن اس عزم اور کاوش کی بھرپور حمایت کرتی چلی آرہی ہے پاک فوج ہماری فوج ہے اور اس کے کام کو زیر بحث لانیوالے درحقیقت ملک میں عدم استحکام لانا چاہتے ہیں یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہے کہ پاکستان پھر سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری قوتیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی انہیں ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :