Live Updates

اینٹ سے اینٹ بجانے والے تیار ہو جائیں ،تحریک انصاف کا اگلا پڑاؤ رائیونڈ ہے ،میاں فاروق انصاری

تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے، رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں فارق احمدانصاری نے کہا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے تیار ہو جائیں تحریک انصاف کا اگلا پڑاؤ رائیونڈ ہے تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف کے کھلاڑی حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر رائیونڈ سے واپس نہیں آئیں گے،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو سارے پاکستان کا رخ رائیونڈ کی طرف نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے درباری ایاز صادق متنازعہ سپیکر ہو چکے ہیں وہ فوراً استعفیٰ دے دیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات