عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

انجمن تاجران نے اپنا کاروبار بند کرکے احتجاج میں حصہ لیا ،گیارہ بجے ہڑتال ختم کر دی گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:56

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ہرنائی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس میں انجمن تاجران نے اپنا کاروبار بند کرکے احتجاج میں حصہ لیا تاہم دن گیارہ بجے ہڑتال ختم ہوگئی تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کامیاب ہڑتال پر تمام مکتبہ کر کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدام خان ترین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی نے حکومت بلوچستان اور سیکرٹری صحت بلوچستان کے احکامات کو ردی ٹکری میں پھینک کر کے محکمہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے باؤجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ؍ ایم ایس ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال عید کے چھٹیوں سے قبل اسٹیشن سے غائب ہوگیا اور ضلع بھر میں صرف ایک میڈیکل آفیسر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے رحم کرم پر چھوڑدیا گیا کے انہوں نے کہاکہ عید کے دوران درجنوں حادثات پیش آئے لیکن ضلعی ہیڈکوارٹر میں ایم ایس موجود نہیں تھا جسکی وجہ سے موٹرسائیکلیوں اور دیگر حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر جوکہ کھڈرات کا منظر پیش کررہا ہے نہ تو ہسپتال میں بلب ہے نہ پھکنے ، نے پینے کی صاف پانی بلکہ ہسپتال کے بیڈ پر فوم تک موجود نہیں ہے اور ہسپتال کچرہ کے ڈیر میں تبدیل ہوچکا ہے جسکے باعث ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مجبوراَ انہیں کوئٹہ ریفر کرتے انہوں نے سیکرٹری صحت بلوچستان ایمرجنسی کے نفاذ اور عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے باؤجود ضلعی ہیڈکوارٹر کے ایم ایس اور ڈی ایچ او کا اسٹیشن سے غائب ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طورپر معطل کیا جائے

متعلقہ عنوان :