پارٹی کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان پی ٹی آئی
تحریک انصاف میں تنظیمی سمیت تمام اہم امور پر فیصلہ سازی باہمی مشاورت سے کی جاتی ہے، ایسی اطلاعات تحریک انصاف کے تنظیمی امور سے لاعلمی اور بدنیتی کا شاخسانہ ہیں،وضاحتی بیان
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تنظیمی معاملات میں اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ پارٹی کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تردید اور وضاحت میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات تحریک انصاف کے تنظیمی امور سے لاعلمی اور بدنیتی کا شاخسانہ ہیں،تحریک انصاف میں تنظیمی سمیت تمام اہم امور پر فیصلہ سازی باہمی مشاورت سے کی جاتی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے ذور دیکر کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہر سطح پر کارکنان اور ذمہ داران بلاخوف و خطر اپنی آرا کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی رکھتے ہیں اوراجتماعی فیصلے پارٹی میں موجود ہر شخص پر لاگو ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کو تقسیم اور دھڑے بندی کے طور پر پیش کرنا سراسر زیادتی گھٹیا پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے،تحریک انصاف میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے یکطرفہ طور پر چلائی جانے والی غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی مذمت کرتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر سے قائدین شریک ہوں گے کیونکہ وزیراعظم اور انکے خاندان کے احتساب میں پوری جماعت مکمل طور پر یکسو اور یکجا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.