فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ مسلط کرنے کے بجائے قبائل کو اعتماد میں لیا جائے، مولانا گل نصیب خان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ مسلط کرنے کے بجائے قبائل کو اعتماد میں لیا جائے، پختون قوم اور قبائل کے بلاک شناختی کارڈ فی الفور جاری کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبہ کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں اور قبائل ایجنسیوں کے وفود ، جنکی قیادت مفتی عبدالشکور، مفتی محمد اعجاز، عبدالجلیل جان، مولانا امان اﷲ حقانی اور عطاء الحق درویش کی قیادت میں نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے بقاء کیلئے اپنا تن من سب کچھ قربان کیا لیکن آج اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت قبائل کو اعتماد میں لئے بغیر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ حکومت کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کیا بلکہ مسلط کیا گیا فیصلہ قبائل کو کسی صورت قبول نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ کل قبائل کیلئے جامعہ پیکچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قبائل کو تعلیم ،صحت کے حوالہ سے ایک موئثر اور ٹھوس اقدامات ا ور عملی جدوجہد کی ضرورت ہے خالی خول اعلانات کرکے قبائل کو دھوکہ نہ دیا جائے، قبائل ایجنسیوں میں کالجز، یونیورسٹیاں، میڈیکل کالجز، ٹیکنکل کالج کے علاوہ Aگریڈ ہسپتال تمام تر سہولیات کے ساتھ دینے کیلئے عملی اعلانات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے پختون طبقہ کے شناختی کارڈ کو بلاوجہ بلاک کرکے نادرا پختون قوم میں تشویش پیدا کررہا ہے، نادرا اپنا فیصلہ درست کریں اور تمام بلاک کارڈ کو فی الفور جاری کئے جائیں، بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام اپنا احتجاج پر مجبور ہو گی۔

متعلقہ عنوان :