معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے صوبے میں معدنی ذخائر سے متعلق جغرافیائی اور تکنیکی معلومات کی آن لائن دستیابی کو جلد یقینی بنائیں
خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) خیبر پختونخوا کی وزیر معدنی ترقی اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے محکمہ معدنیات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے صوبے میں معدنی ذخائر سے متعلق جغرافیائی اور تکنیکی معلومات کی آن لائن دستیابی کو جلد یقینی بنائیں تاکہ صوبے کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند حضرات کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا ئے اور ان کے لئے صوبے کے معدنی شعبے سے متعلق تمام معلومات بھی آن لائن دستیاب ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دفتر پشاور میں نئے منرل ایکٹ 2016ء کے تحت مائنز اور منرلز کے نئے قواعد وضوابط کی تیاری اور آن لائن سسٹم کے سلسلے میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ معدنیات کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں نئے مائننگ رولز کی تیاری اور اس کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں متعدد امور پر کام کی رفتار کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا نیز مذکورہ قواعد وضوابط کی تیاری خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ڈیویلپمنٹ اینڈ ریگولشن آرڈیننس 2016ء کے سلسلے میں ایک قانونی ضرورت ہے جس پر کام تیز ی سے جاری ہے۔
اجلاس میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے بنائے گئے آن لائن سسٹم جو معدنیات کے ٹائٹلز کی الاٹمنٹ اس پورے عمل میں شفافیت لانے کی غرض سے متعارف کرایا گیا ہے۔اجلاس نہایت آپریشنل مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری لانے کے لئے ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معدنی شعبے کو صوبے کی معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بنایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ نئے منرل آرڈیننس 2016ء کے نفاذ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سرمایہ کار صوبے کے معدنی شعبے میں سرمایہ کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اس ضمن میں مذکورہ آپریشنل قواعد ضوابط کی جلد از جلد تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشیں معدنی شعبے کو شفاف انداز میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بے حد مددگار ثابت ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.