طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینرز کے پاکستان داخلے پر پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط میں نرمی ، یکم اکتوبر تک توسیع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:51

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر ایف سی حکام نے افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور کلینرز کے پاکستان داخلے پر پاسپورٹ اور ویزہ کی شرط کو لازمی قرار دیا ،16ستمبر کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ٹرکوں کو پاکستان داخل ہونے پر روک دیا گیا تھا تاہم ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم محسود کو درخواست دی کہ چند یوم کے لئے اس قانون کے اطلاق کو م?خر کر دیا جائے بعد ازاں اے پی اے لنڈی کوتل اور ایف سی افیسرز نے ڈیڈ لائن میں15 دن تک توسیع دینے پر اتفاق کر لیا ایف سی ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے اس پر سختی سے عمل کیا جایئگااورٹرانسپورٹرز کے ساتھ سفری دستاویزات نہ ہونے پر ان کو جرمانہ کر کے واپس کر دیا جائیگاایف سی حکام نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے قیام کے لئے بارڈر منیجمنٹ ناگزیر ہے۔