رائیونڈ مارچ کے خلاف (ن) لیگی خواتین ڈنڈے اور گنڈاسے اٹھا کر رائیونڈ پہنچ گئیں، افتخار چوہدری نے مسلح دستوں کی تشکیل خلاف آئین قراردیدی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) رائیونڈ مارچ کے خلاف (ن) لیگی خواتین ڈنڈے اور گنڈاسے اٹھا کر رائیونڈ پہنچ گئیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ن لیگی مسلح دستوں کی تشکیل خلاف آئین قراردے دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ مارچ کے خلاف (ن) لیگی خواتین ڈنڈے اور گنڈاسے اٹھا کر رائیونڈ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد کی حفاظت کے لئے رائیونڈ آگئے ہیں اور ہم اپنے قائد کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ افتخار چوہدری نے (ن) لیگی مسلح دستوں کی تشکیل خلاف آئین قرار دے دی اور کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے اور احتجاج ملک میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے ، مسلح دستوں کی تشکیل آئین کے آرٹیکل256ست متصادم ہے۔(