دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جا ئے گا
گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا پائی خان کا دورہ دھماکے میں ،تمام شہداء کے خاندانوں کیلئے ایک، ایک سرکاری نوکری کا اعلان ،شہداکے ورثاء کو چارچار لاکھ اوزخمیوں کوڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے چیک
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:32
مہمندایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ہفتہ کے روز مہمندایجنسی کی تحصیل انبار کے گاؤں پائی خان گئے جہاں انہوں نے ایک جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا اخری حدتک پیچھا کیا جا ئے گا۔گورنر نے مسجد دھماکے میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
گورنر نے دھماکے میں تمام شہداء کے وارثاوں کیلئے ایک ایک سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی اعلان کیا۔ دھماکے میں تمام زخمیوں کیلئے مفت علاج کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
گورنر نے شہداکے ورثاء کو چارچار لاکھ روپے چیک دیئے اورتمام زخمیوں کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک دیا۔ خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرظفرجھگڑا نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں دھماکے زخمیوں ہونے والوں کی عیادت کی اوراس کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
گورنر نے دھماکے میں شہید ہونے والے مسجد کی تعمیری کا بھی اعلان کیا۔ گورنر نے گاؤں پائی خان مومندایجنسی میں پرائمری سکول اورسڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا۔ گورنر نے مہمندایجنسی میں شہید ہونے والے مسجد کا بھی دورہ کیا۔ اوروہاں پرشہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.