حکومت کا چوہدری عبد الغفور خان کو پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) حکومت کا چوہدری عبد الغفور خان کو پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ‘منگل سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفورنے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جسکے بعد انکو پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ ہوا ہے اور چوہدری عبدالغفور نے قائدین کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے پی ٹی ڈی سی کی بہتری اور پاکستان میں سیاحوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر غور شروع کردیا ہے چودھری عبدالغفور خاں منگل کے روز پی ٹی ڈی سی آفس میں اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔

متعلقہ عنوان :