وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کی خاموشی تشویشناک ہے ، کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو 2ماہ سے بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل لاشوں کے تحفے دیئے جارہیے ہیں ،بھارت اور دنیا تاریخ کا مطالعہ کرلے طاقت سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے جنم لینے والے تعصبات اور فسادات خطے کیلئے بھیانک ہونگے ، نواز شریف بھارت کی کشمیربلوچستان ،کراچی میں دہشتگردی کو پوری زور اور شور کے ساتھ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے جنم لینے والے تعصبات اور فسادات خطے کیلئے بھیانک ہونگے ،بھارتی فوج کی دہشتگردی نے پیلٹ گنوں سے نہتے کشمیری نوجوانو ں کے نہ صرف چہرے مسخ کئے درجنوں افراد کی بینائی بھی ضائع کردی ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کی خاموشی تشویشناک ہے ،بھارت اور دنیا تاریخ کا مطالعہ کرلے طاقت سے آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا جب ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ،کشمیر کی حق خود ارادیت پر بھارت زیادہ دن قابض نہیں رہ سکے گا ،وزیر اعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو اولیت دیتے ہوئے آزادی دلانے پر زور دیں ،بھارت کی بلوچستان ،کراچی میں دہشتگردی کو پوری زور اور شور کے ساتھ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ،اقوام متحدہ کو بتائیں بھارت دہشتگرد اور انتہا پسند ملک ہے بھارت میں اقلیتیں ،سیکھ ،عیسائی ،مسلمان اور نچلی ذات کے ہندو محفوظ نہیں ہیں مذہب کے نام پر مظالم اور اقلیتوں کا قتل معمول بن چکا ہے ،مودی انتہا پسند اور دہشتگردی ہے جو دنیا کو دہشتگردی میں دھکیلنا چاہتا ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر اسلام آباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہ ہے اور مسئلہ کشمیر کو ڈائیلاک سے حل کرنا چاہتا ہے مگر بھارت نے اپنے کمزور موقف سے دنیا کی نظریں ہٹانے کیلئے دہشتگردی کا راستہ استعمال کیا ایک طرف کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو 2ماہ سے مسلسل لاشوں کے تحفے دیئے جارہیے ہیں تو دوسری طرف پاکستان میں بھاری ایجنسی را کے ذریعے دہشتگردوں کو پرموٹ کیا جارہا ہے ،خطے میں دہشتگردی کے پست پشت بھارتکے ہاتھ ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو پاکستان دنیا کے سامنے لاتا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے کشمیریوں کی آزادی کے لئے ان کی سیاسی ،اخلاقی ،سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔