سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5 اکتوبر کو ہوگا

سیف سٹی پراجیکٹ انتظامیہ نے فسٹ رسپانڈر ڈولفن سکواڈ کے لیے نئی500 موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ‘پولیس ذرائع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چلنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح 5 اکتوبر کو ہوگا‘سیف سٹی پراجیکٹ انتظامیہ نے فسٹ رسپانڈر ڈولفن سکواڈ کے لیے نئی500 موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی تھری میں ابتدائی طور پر سول لائنز اور سٹی ڈویڑن کے کچھ علاقوں میں کیمروں کی تنصیب کا کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔

لاہور پولیس کو اسی سلسلے میں 90 جدید ہینڈ سیٹ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ 3 ہزار 432سیٹ اگلے ماہ دیئے جائیں گے۔پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے لئے ویڈیو وال اور دیگر سامان لاہور پہنچ گیا۔ ویڈیو وال اور کمیونیکیشن کے سامان کی انسٹالیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :