Live Updates

تنظیمی معاملات کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے وضاحت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تنظیمی معاملات میں اختلافات پائے جاتے ہیں جبکہ پارٹی کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تردید اور وضاحت میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات تحریک انصاف کے تنظیمی امور سے لاعلمی اور بدنیتی کا شاخسانہ ہیں،تحریک انصاف میں تنظیمی سمیت تمام اہم امور پر فیصلہ سازی باہمی مشاورت سیکی جاتی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے ذور دیکر کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہر سطح پر کارکنان اور ذمہ داران بلاخوف و خطر اپنی آرا کا اظہار کرنے کی مکمل آزادی رکھتے ہیں اوراجتماعی فیصلے پارٹی میں موجود ہر شخص پر لاگو ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے کو تقسیم اور دھڑے بندی کے طور پر پیش کرنا سراسر زیادتی گھٹیا پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے،تحریک انصاف میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے یکطرفہ طور پر چلائی جانے والی غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی مذمت کرتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر سے قائدین شریک ہوں گے کیونکہ وزیراعظم اور انکے خاندان کے احتساب میں پوری جماعت مکمل طور پر یکسو اور یکجا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :