رائے ونڈ مارچ کا مقابلہ کر نے کیلئے (ن) لیگ کے کارکنوں کی ’’جانثاران نوازشریف فورس‘‘ تیار‘ 200سے زائد کارکنوں نے اڈہ پلاٹ کے مقام پر جمع ہو کر باقاعدہ رکنیت بھی حاصل کر لی، دھرنے میں لیگی کارکنان کے’’گو عمران گو اور ’’رو عمران رو ‘‘‘ وزیر اعظم اور شہبا زشر یف کے حق میں نعرے،‘ گوجرانوالہ میں یوتھ ونگ پر مشتمل ڈنڈہ بردار فورس بھی تیار

رائے ونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیا جائے ‘کپتان ‘‘بے روز گار ہے وہ صرف اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر یگا‘مریم نواز وزیر اعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہر صورت کامیابی سے مکمل کریں گے‘(ن) لیگ سے کرپشن کا حساب ہر صورت لیکر رہیں گے ‘ (ن) لیگ کے وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گر مسلح جتھے تیار ہو رہے ہیں ، یہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورس نواز شریف کے گلے کا طوق بنے گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کی سرپرستی کا نوٹس لیں‘ ترجمان تحر یک انصاف نعیم الحق کا موقف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:17

لاہور/گوجرا نوالہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) نے رائیونڈ مارچ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر تحر یک انصاف کا مقابلہ کر نے کیلئے ’’جانثاران نوازشریف فورس‘‘ بنالی‘اڈہ پلاٹ پر تحر یک انصاف کے خلاف دھر نہ ‘200سے زائد کارکنوں نے اڈہ پلاٹ کے مقام پر جمع ہو کر’’جانثاران نوازشر یف فورس‘‘کی باقاعدہ رکنیت بھی حاصل کر لی ‘(ن) لیگی کارکنان ’’گو عمران گو اور ’’رو عمران رو ‘‘جبکہ وزیر اعظم نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ‘ رائے ونڈ مارچ روکنے کیلئے نوا ز لیگ نے گوجرانوالہ میں یوتھ ونگ پر مشتمل ڈنڈہ بردار فورس بھی تیار کر لی جبکہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مر یم نوازنے پارٹی کارکنوں کو پر امن رہنے اور رائے ونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لینے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی (ن) لیگ کے کارکن اسکے خلاف میدان میں آچکے ہیں اور ہفتے کے روز (ن) لیگ خواتین اور کارکنوں نے رائیونڈ مارچ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر تحر یک انصاف کا مقابلہ کر نے کیلئے ’’جانثاران نوازشریف فورس‘‘ بنالی ہے اور جاتی عمرہ کے قر یب واقعہ اڈاہ پلاٹ پر جمع ہو کراس کی باقاعدہ رکنیت سازی بھی شروع کردی ہے کارکنوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی پکڑ رکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے جانثاران نوازشریف تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے موقعہ رائے ونڈ مین روڈ سے جاتی عمرہ جانیوالی سڑک پر موجود ہوں گے اور تحر یک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا مقابلہ کر یں گے جبکہ (ن) لیگ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے شرکاکو روکنے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بھی ایک ڈنڈا بردار فورس تیار کر لی ہے جس کی ان دنوں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈنڈابردار فورس کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ مارچ کے شرکاکو ڈرا دھمکا کر روکیں اور اگر اس پر شرکا ء نہ رکیں تو انکا بھر پور مقابلہ کیا جائے فورس کو ڈنڈے تھما کر ٹریننگ دی جار ہی ہے کہ کس طرح انہوں نے مارچ کے شرکاکو رائیونڈ کی طرف جانے سے روکنا ہے اور تصاد م کی صورت میں کس طرح اپنا بچا کرنا ہے جبکہ وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مر یم نواز شریف نے اپنے پارٹی کارکنوں کو پرامن رہنے اور اشتعال میں نہ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیا جائے ’’کپتان ‘‘بے روز گار ہے وہ احتجاج کی باتیں کر تا رہتا ہے اور وہ صرف اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر یگا جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمجھ لیں رائیونڈ مارچ ہر صورت کامیابی سے مکمل کریں گے‘(ن) لیگ سے کرپشن کا حساب ہر صورت لیکر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گر مسلح جتھے تیار ہو رہے ہیں تاہم یہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورس نواز شریف کے گلے کا طوق بنے گی قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جتھوں کی سرپرستی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ رائیونڈ مارچ پر پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے تحر یک انصاف پہلے بھی ( ن) لیگ کے گلوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے نواز لیگ کی پنجاب میں اشتعال انگیزی کو کوشش قابل مذمت ہے۔