Live Updates

عمران خان ہمیشہ خود قانون توڑتے ہیں،سول نافرمانی کا نعرہ کسی سیاسی رہنما نے نہیں لگایا ، عمران خان نے یہ کام بھی کر دکھایا،وزیراعظم کی نظر کراچی کے حالات پر ہمیشہ رہتی ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نظر کراچی کے حالات پر ہمیشہ رہتی ہے،عمران خان ہمیشہ خود قانون توڑتے ہیں،سول نافرمانی کا نعرہ کسی سیاسی رہنما نے نہیں لگایا لیکن عمران خان نے یہ کام بھی کر دکھایا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نظر کراچی کے حالات پر ہمیشہ رہتی ہے لیکن کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین خود قانون توڑتے ہیں،سول نافرمانی کا نعرہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما نے منتخب حکومت کیخلاف نہیں لگایا لیکن عمران خان نے یہ کام بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بناتے۔انہوں نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے بھی قبول نہیں ہونے دیے تھے،وزیراعظم نے پاکستان کے ایک بڑے کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات