پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن شروع ،پہلی پرواز 393 حجاج کرام کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی‘پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن، سٹیشن منیجر اورڈسٹرکٹ منیجر وعزیزواقارب کانے حجاج کرام کااستقبال ، ہارپہنائے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 393 حجاج کرام کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے جہاں پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ اور حاجیوں کے اہل خانہ حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہناکر انکا استقبال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہورآنے والی خصوصی حج پروازپی کے 3002 لاہور ایئر پورٹ پر مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے ہی شام 5 بجے لینڈ کرگئی جس میں 393 حجاج کرام اہم مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے حجاج کرام کوپھولوں کے ہارپہنائے گئے جبکہ پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن، سٹیشن منیجر اورڈسٹرکٹ منیجر نے حجاج کرام کااستقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :