Live Updates

عمران خان بے روزگار اور بیکار آدمی ہیں ،و ہ وقت پاس کرنا چاہتے ہیں، کارکنان رائیونڈ دھرنے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور پر امن رہیں،وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کاٹویٹ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بے روزگار اور بیکار آدمی ہیں اور وقت پاس اور ضائع کرنا چاہتے ہیں، کارکنان رائیونڈ دھرنے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور پر امن رہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کی صاحبزادی نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارکنان رائیونڈ دھرنے کو زیادہ اہمیت نہ دیں اور پر امن رہیں ، عمران خان ایک بے روزگار آدمی ہے اور وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کے خلاف (ن) لیگی کارکنان رائیونڈ پہنچے ہیں ، کارکنان سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں رائیونڈ نہ پہنچیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات