حیدرآباد،کراچی میں مبینہ مقتول مزدورکی والدہ کاپریس کلب کے سامنے احتجاج

ملزمان قتل کیس سے دستبردارہونے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،ارباب اختیارانصاف فراہم کریں،والدہ کی اپیل

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) کر اچی میں ایک ما ہ قبل مبینہ طو ر پر قتل ہو نے والے مز دور نو جو ان فد ا حسین عمر انی کی والدہ اور لا ڑ کا نہ بھینس کالونی کی رہا ئشی خان زادی عمرانی نے بیٹے کے قاتل تا حا ل گر فتار نہ ہو نے اور ورثا ء کو انصاف نہ ملنے پر گذشتہ روز حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاج کر تے ہو ئے خو د پر تیل چھڑ ک کر خو د سو زی کی کو شش کی تا ہم وہا ں موجود پو لیس اہلکا روں نے فوری طو ر پر اس سے تیل کی بو تل چھین کر اسے خود سو زی کر نے سے بچا لیا ،گذ شتہ روز خا ن زادی عمر انی نے اپنے دوسر ے بیٹے واجد علی عمر انی اور دیگر معصوم بچو ں کے ہمر اہ احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ اس کا بیٹا فد احسین عمر انی کر اچی میں مزدوری کر تا تھا جسے 14اگست کے روز با اثر افراد شاہد عمر انی اور طا رق عمر انی نے پر یس مشین میں ڈال کر بیدردی سے قتل کر دیا جس کا قتل مقد مہ کر اچی کے متعلقہ تھا نہ میں درج کر ایا گیا ہے لیکن پو لیس ملز ما ن کے خلاف کسی بھی قسم کی کا روائی کر نے کیلئے تیا ر نہیں ہے جبکہ ملز ما ن اسے قتل کیس سے دستبر دار ہو نے کیلئے سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دے ر ہے ہیں ،انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ میرے نوجوان بیٹے کے قاتلو ں کو جلد سے جلد گر فتار کر کے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :