پی سی بی شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو شایان شان انداز میں رخصت کریگا: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:42

پی سی بی شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو شایان شان انداز میں رخصت کریگا: ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو شایان شان انداز میں رخصت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق نجک سیٹھی کی جانب سے شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو الوداعی میچ کھلانے کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کھلاڑیوں کو شایان شان انداز میں رخصت کریگا۔ اس حوالے سے وہ آئندہ ہفتے شاہدآفریدی اور سعیداجمل سے ملاقات کرکے معاملات طے کریں گے۔