مالی سال 2016-17 ء میں سرمایہ کاری اور سیونگ انوسٹمنٹ میں مجموعی قومی پیداوار کا 17.7فیصد تک اضافہ متوقع ہے، سرکاری ذرائع

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:39

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء)مالی سال 2016-17ء کے دوران سرمایہ کاری اور سیونگ انوسٹمنٹ مجموعی قومی پیداوار کا 17.7فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ اس مدت کے دوران فکسڈ انوسٹمنٹ جی ڈی پی کے 16.1فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ قومی نیشنل سیونگز کیلئے 16.2فیصد کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق توقع ہے کہ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری سے ملک میں سرمایہ کاری کی مجوعی صورتحال میں بہتری آئیگی۔

(جاری ہے)

سستی توانائی، منافع میں اضافے، فنانس کی دستیابی اور سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال میں کمی کے نتیجے میں سرانوسٹمنٹ فرینڈلی ماحول میں سرمایہ کاری سے مالی سال 2016-17کیلئے سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ حکام نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کیلئے ملک کو موجودہ اصلاحاتی پالیسوں پر عملدرآمد تیز کرنیکی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ہمیں امیج میں بہتری لانے کی ضرورت ہے جس سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششیں موثر ثابت ہونگی۔ پاکستان کی معیشت پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔چین کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا استحکام ملا ہے۔