تھانہ سبزی منڈی پولیس نے قتل کی واردت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ،آلہ قتل برآمد
ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے قتل کی واردت میں ملوث ملزم سلیمان خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.09.2016 کو مدعی مقدمہ محمد اشرف سکنہ جھنگ نے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دی کہ میرا سگا بھائی محمد رمضان جو کہ سبزی منڈی میں دکان پر منشی کا کام کرتا ہے جس کو سلیمان خان معہ دو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے ۔
تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ نمبر 296 بجرم 302/34 ت پ درج رجسٹر کر لیا۔(جاری ہے)
ایس پی انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر نے اس سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ارشاد اسد سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔پولیس ٹیم نے اس وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم سلیمان خان ولد گل دار خان سکنہ تحصیل و ضلع بنوں کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم سے آلہ قتل خنجر برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ساتھی ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.