سیکرٹریٹ گروپ گریڈ22کی افیسر نرگس گھولوکو سیکرٹری کیڈ تعینات کردیا گیا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء)سیکرٹریٹ گروپ گریڈ22کی افیسر نرگس گھولوکو سیکرٹری کیڈ تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ22کی آفیسر نرگس گھولو وزارت کامرس ڈویژن کے تحت اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی) میں چیئرپرسن کے عہدے پر تعینات تھی۔ انہیں وہاں سے تبدیل کرکے سیکرٹری کیڈ تعینات کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حسن اقبال اس سے قبل وزارت کیڈ میں بطور سیکرٹری فرائض سرانجام دے رہے تھے۔