پاکستان اولیاء اﷲ کا فیضان اور بزرگان دین کی کاوشوں کا ثمر ہے ،پاکستان ہماری جان و پہچان ہے ،ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں ،جن کا محاسبہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے

پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اﷲ خالد گیلانی القادری کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:18

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی چیئرمین پیر سید سیف اﷲ خالد گیلانی القادری نے کہا ہے کہ پاکستان اولیاء اﷲ کا فیضان اور بزرگان دین کی کاوشوں کا ثمر ہے ،پاکستان ہماری جان و پہچان ہے ،ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں کہ جن کا محاسبہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

وہ ہفتہ کو نومنتخب چیف آرگنائزر(لنڈن)یوکے راجہ کاشف علی نقشبندی کے حلف کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی ترجمان ملک مظہر حسین اعوان ،علامہ مفتی خادم حسین خادم القادری ،محمد بلال علوی ،محمد اعظم صدیقی،ساجد شبیر و دیگر تنظیمی کارکنان بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کے صفایا کیلئے افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم وطن عزیز کے محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب ملک ہشت گردی جیسی لعنت سے پاک ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع انتہائی مضبوظ ہاتھوں میں ہے اور ضرب عضب آپریشن سے ملک میں امن و امان میں مثالی بہتری آئی جس پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :