پیپلز پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لئے پر عزم ہے ، امن کی بحالی کے لئے غیر سیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا ، کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کااجلاس سے خطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:16

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لئے پر عزم ہے ، امن کی بحالی کے لئے غیر سیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بلاول بھٹو کے زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ امن کی بحالی کے لئے غیر سیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انداز حکمرانی کے لئے بلدیاتی نمائندوں کا تعاون حاصل کریں اور نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دینے کو یقینی بنایا جائے ۔