پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 395 حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 395 حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی جو جدہ سے حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچنے والی پہلی پرواز تھی۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے سٹیشن منیجر سلیم شاہد نے پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حاجیوں کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جیسے جیسے حاجی ایئرپورٹ لاؤنج سے باہر آتے رہے۔ ان کے رشتے دار انہیں پھولوں کے ہار پہناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :