وزیر اعلی پنجاب کی انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ مجھے ان ہونہار طلباء و طالبات کی کامیابی پر دلی خوشی ہوئی ہے اورایسے بچوں وبچیوں کی کامیابی پر زیادہ خوشی ہے جنہوں نے کم وسائل کے باوجود نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں -وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر کی شاندار کامیابی ان کی محنت کا ثمر ہے -امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، ان کے اساتذہ اور والدین مبارکباد کے مستحق ہیں-انہوں نے کہا کہ ایسے ذہین اور با صلاحیت بچے و بچیاں پاکستان کا روشن مستقبل ہے-پوزیشن ہولڈر ز نے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے اپنے خاندانوں کا نام روشن کیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ قومیں ہی اپنی منزل حاصل کرتی ہیں -پنجاب حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنایا ہے -قوم کے تابناک مستقبل کیلئے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی باقاعدگی سے جاری ہے اور پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں دیگر صوبوں کے طلباء و طالبات کو شامل کر کے قومی یکجہتی کو فروغ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :