وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
پنجاب حکومت نے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ کمپنیاں تشکیل دی ہیں ” خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہوگا:وزیراعلیٰ
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں منعقدہ اجلاس میں ” خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جو پنجاب حکومت ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے ذریعے انہیں دے گی اور اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب نے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب صاف پانی پروگرام“ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار میں اپنی مثال آپ ہوگا اور اس پروگرام پر عملدرآمد کے تمام امور کی خود نگرانی کروں گا۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ کمپنیاں تشکیل دی ہیں۔ اس اقدام سے صاف پانی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اوراس سے مسابقت بڑھے گی اور اس اہم پروگرام پرتیزی سے پیشرفت ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سی ای او اربن یونٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی جنوبی پنجاب ایم پی اے کاشف پڈھیار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.