کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کادورہ باجوڑایجنسی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) کورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمن نے باجوڑایجنسی کا ایک روزہ دورہ کیا۔

(جاری ہے)

لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمن نے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کرکے مہمند ایجنسی کے علاقے امبار میں بم دھماکے کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی ۔ کورکمانڈر نے زخمیوں کو گلدستے اور فروٹ پیش کی ۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر شاہین مظہر محمود ،سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر ضیاء الاسلام اور پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :