رائیونڈمارچ سے بھی عمران خاں کامسئلہ حل نہ ہواتو ان کی اگلی منزل کیاہوگی ؟،تہمینہ دولتانہ

عمران خاں کاٹارگٹ صرف وزیراعظم کی ذات اورپنجاب حکومت ہے ،ان کے اردگردکھڑی مشرف کی باقیات ان کی ہاں میں ہاں ملانے کی وجہ سے فرشتے بن چکی ہیں،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:35

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ کی راہنماایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہاہے کہ رائیونڈمارچ سے بھی عمران خاں کامسئلہ حل نہ ہواتو ان کی اگلی منزل کیاہوگی عمران خاں کاٹارگٹ صرف وزیراعظم میاں نوازشریف کی ذات اورپنجاب حکومت ہے جبکہ ان کے اردگردکھڑی مشرف کی باقیات ان کی ہاں میں ہاں ملانے کی وجہ سے فرشتے بن چکی ہیں وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں اس موقع پرراؤشبیربلو،جام طاہرحسین سٹھار،راناعبدالوحیدپپو،مقصودبٹ،نویدقادری،مشتاق قادری،میاں ناصردولتانہ کے علاوہ دیگر بھی موجودتھے تہمینہ دولتانہ کاکہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے برداشت کامظاہرہ کرتے ہوئے کھل کھیلنے کاجتناموقع عمران خاں اور طاہر القادری کودیاہے شائددنیاکی تاریخ میں کسی حکومت نے اپوزیشن کو دیاہووزیراعظم میاں نوازشریف اورحکومت نے اپنی پوری توجہ ملک وقوم کی ترقی کی جانب مبزول کررکھی ہے اوراس اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ کون ان کے خلاف کیاکررہاہے ان کاکہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کے نتیجہ میں ضمنی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کررہی ہے اورالیکشن 2018میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیادپرعوام کی عدالت میں جائیگی اوربھرپورکامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریگی وہاڑی کی عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ کوہی کامیابی سے ہمکنارکی یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نے بھی ترقیاتی کاموں میں خواہ وہ تعلیم کاشعبہ ہویاصحت کاشعبہ ہوہمیشہ وہاڑی کی عوام کویادرکھااورجتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ کے دورحکومت میں ہوئے ہیں اس کی مثال کسی اورضلع میں نہیں ملتی ان کایہ بھی کہناتھاکہ مسلم لیگ کے مخالفین کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کی اکثریت نے ایسے لوگوں کی سیاست کومستردکرتے ہوئے ان کے دھرنوں اورجلسوں میں جاناہی چھوڑدیاہے اوراب وہ گھروں کے گھیراؤکرنے کی مکروہ سازش کے مرتکب ہورہے ہیں اگریہ روش رواج پاگئی توعمران خان اوران کے حواری سوچیں کہ ایساوقت ان پربھی آسکتاہے پھران کی سیاست کس مقام پرکھڑی ہوگی انہوں نے سیاست دانوں کومشورہ دیاکہ سیاست میں برداشت کوپروان چڑہایاجائے تاکہ کسی کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ان کایہ بھی کہناتھاکہ عمران خان پرویزمشرف کے پروردہ شیخ رشید،طاہرالقادری اورچودھری برادران کے کندھوں پرسوارہوکراقتدارمیں آناچاہتے ہیں لیکن وہ یادرکھیں کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پرویزمشرف کوسوبارمنتخب کرانے کے اعلانات کئے تھے لیکن جیسے ہی اس پرمشکل وقت آیایہ لوگ کہیں بھی نظرنہ آئے اوراسے ملک سے فرارہونے پرمجبورہوناپڑا۔

متعلقہ عنوان :