پشاور میں حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ،قومی ائر لائن کی پرواز 320،نجی ائرلائن کی پرواز 368عازمین کو لیکر واپس پہنچ گئی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پشاور میں حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ،قومی ائر لائن کی پرواز تین سو بیس جبکہ نجی ائرلائن کی پرواز تین سو اڑسٹھ عازمین کو لیکر واپس پہنچ گئی پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر حج آپریشن شروع ہو گیاہے،قومی ائرلائن کی پرواز پی کے (سیون تھری سکس )تین سو بیس عازمین جبکہ نجی ائرلائن کی پرواز این ایل (ٹوزیرو زیرو تھری) تین سو اڑسٹھ عازمین کو لیکر ائر پورٹ پہنچی،عازمین حج کا ائر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،عازمین کو حج حکام،سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت مذہبی امور حکام کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے،عازمین حج کی واپسی کے موقع پر ائر پورٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،مسافروں کے لیے پانچ سو اضافی ٹرالیوں اور اضافی رضاکاروں کا بندوبست بھی کیا گیا تھا،حج آپریشن کے پہلے روز مجموعی طور پر تین پروازوں سے نو سو پینسٹھ عازمین حج واپس وطن پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

حج آپریشن کی چوتھی پرواز اتوارکو پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :