جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء)میونسپل کمشنربلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بلدیہ غربی میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرکے انہیں عید کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے افسران و عملے جس طرح شب و روز جدوجہد کرکے اپنے فرائض پوری لگن اور دیانت داری سے انجام دئیے اس پرانہیں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ غربی میں صٖفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل اسی تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلدیہ غربی میں موجود سڑکوں وگلیوں کے اطراف موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے ا جلاس میں موجود افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دلایا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس طرح عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے گئے تھے ان اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔