کرپٹ اور چوروں کا احتساب کئے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی ،پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘ملک ظہیر عباس کھوکھر
رائے ونڈ مارچ میں لاہورکی عوام بھرپور شرکت کرے گی، (ن) لیگ کے درباریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں‘ خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور (رورل کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر اور جنرل سیکرٹری اعجازڈیال کی صدارت میں رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ، اجلاس میں 18ستمبر کو چیئرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں بلائے گئے ورکرز کنونشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے پر اتفاق ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہاکہ جب تک ملک سے کرپشن کرنے والوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور کرپشن کرنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے،انہوں نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ میں لاہورکی عوام بھرپور شرکت کرے گی، تحریک انصاف انتشار اور ٹکراؤکی سیاست نہیں چاہتی اورنہ ہی قانون کواپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہے ، (ن) لیگ کے درباریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، تحریک نصاف کے کارکن مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل سیکرٹری لاہور (رورل) اعجازڈیال نے کہاکہ رائے ونڈ مارچ کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے حواریوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور انہوں نے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے ، اسلام آباد میں ورکرکنونشن میں بھرپور نمائندگی کریں گے اور چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ چلیں گے اور پانامہ زد ہ حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لاکر دم لیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.