Live Updates

انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ منگل سے شروع ہوگا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے دوسرا مرحلہ منگل 20 ستمبر سے شروع ہوگا۔20 ستمبر سے 10 اکتوبر تک تمام تصدیق شدہ فہرستیں برائے اضافہ جات اور حذف ووٹ ملک بھر کے تقریبا 11000 ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوام الناس اور ووٹران سے گزارش ہے کہ اپنے ووٹ کی تفصیلات جاننے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔ترجمان کے مطابق منتقلی ٗاخراج ٗدرستگی ووٹ کے لیئے قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفترضلعی الیکشن کمشنرسے رابطہ کریں۔ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے مزید معلومات یا شکایات کیلئے متعلقہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :