پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پر عزم ہیں،بلاول بھٹو زرداری
سیاسی آپریشن صرف اور صرف امن اور آشتی کی بحالی میں ہماری کامیاب کوششوں کو کمزور کریگا،چیئرمین پیپلزپارٹی ہم قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،اجلاس سے خطاب
ہفتہ 17 ستمبر 2016 19:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے پر عزم ہیں کیونکہ سیاسی آپریشن صرف اور صرف امن اور آشتی کی بحالی میں ہماری کامیاب کوششوں کو کمزور کرے گا،ہم قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میں موجودہ مالیاتی سال کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی پروگرام اور تاحال پیش رفت پر ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی مشیران مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب،سعید غنی، سینیٹر تاج حیدر،سینیٹر شیری رحمان، حبیب الدین جنیدی،سید نجمی عالم،وقار مہدی، لطیف مغل اورچیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو شریک تھے،اجلاس میں کراچی کے ٹرانسپورٹ، پانی اور کچرے کے مسائل کو اولیت کے بنیاد پر اٹھانے اور ان کے فوری حل کے لیے قلیل اور طویل مدتی پالیسیزاپنانے پر زور دیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کریں اور بہتر انداز حکمرانی کے لیے ان کا تعاون حاصل کریں اور نوکریاں میرٹ کے بنیاد پر دینے کو یقینی بنایا جائے،دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 18اکتوبر کی برسی کے سلسلے میں کارساز کے مقام پر بم دھماکوں میں 200سے زائد شہید ہونے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کارکنان کی بڑے پیمانے پر شرکت اور تیاریوں کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں راشد ربانی، سعید غنی، وقار مہدی اور نجمی عالم شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.