کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس 25ستمبرکو حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوگا

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:53

کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس 25ستمبرکو حاجی غلام محمد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں مورخہ 25ستمبر2016؁ء بروز اتوار شام 5بجے فردوس اتحاد ہاؤس (فردوس کالونی کراچی ) میں منعقد ہوگا اجلاس میں کراچی کی 3زونز کی تشکیل ،کراچی چمپئن شپ کا انعقاد ،پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے انتخابات اور دیگر معاملات پر غور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پابندی وقت کے مطابق اجلاس میں شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :