تاندلیانوالہ ،گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی گردن کاٹ دی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:35

تاندلیانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی گردن کاٹ دی ،تھانہ’ کر‘کے علاقہ چک نمبر 596 گ ب کے رہائشی یسین نے معمولی جھگڑے پر مشتعل ہو کر اپنی بیوی چار بچوں کی ماں ممتازبی بی کو کلہاڑی کے وار کر کے گردن کاٹ کر قتل کر دیا پولیس تھانہ کرْنے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :