تاندلیانوالہ ،چک نمبر 420 گ ب میں گھر میں آتشزدگی ،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:35

تاندلیانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) تھا نہ سٹی کا علاقہ چک نمبر 420 گ ب میں گھر میں آتشزدگی ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ،حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کا علاقہ چک نمبر 420 گ ب کا رہائشی حاجی غلام نبی شاہد کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اس پر شاہد نے اپنے بیٹے کو دیکھنے کو کہا وہ نہ گیا جس پر شاہد خود اندر گیا تو آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ اپنے آپ کو نہ بچا سکا اور آگ کی لپیٹ میں آگیا اور شدید زخمی ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شاہد کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :