مسلم لیگ ن کی حکو مت نے خد مت اما نت اور شفافیت کی سیاست متعارف کرا ئی

پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمیداور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی غلام محمد صراف کامشترکہ بیان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:32

سرگود ہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمیداور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی غلام محمد صراف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے خد مت اما نت اور شفافیت کی سیاست متعارف کرا ئی جبکہ سیاسی مخالفین ا س وقت انتشار الزا م جھوٹ اور فسا د کی سیاست کے ذریعے پاکستا نی معیشت کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ ا یسے عنا صر یہ با ت یا د رکھیں کہ پاکستا ن میں ا ب منفی اور مفا د پرستی کی سیاست کی کو ئی جگہ نہیں و ز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف نے معیشت کی بہتر ی عوا م کو ریلیف کی فراہمی اور جمہوریت کے استحکا م کیلئے جو اقدا ما ت کیے ہیں قو م ا س سے بہت خوش ہے اور اسی بنا پر حکومت اپنی آ ئینی مد ت پور ی کر ے گی انہوں نے کہاکہ و ز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف کی قیا د ت میں پاکستا ن ا س وقت عالمی سر مایہ کا رو ں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے پاکستان کی سٹا ک ما ر کیٹ نے چین اور بھارت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ د یا ہے جس کا تمام کریڈٹ و ز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف کی پا لیسیوں کو جا تا ہے پاکستا ن سٹا ک ما ر کیٹ کی ما لیت میں گذشتہ چند سا لوں میں 400فیصد اضافہ ہو نا ایک ریکارڈ ہے جس سے حکو مت کی معاشی پالیسیوں کی مضبوطی کا انداز ہ لگا یا جا سکتا ہے حکو مت نے دہشت گر د ی کا خاتمہ یقینی بنا یا جس کی وجہ سے پاکستا ن غیر ملکی سرمایہ کا رو ں کو اعتما د بڑھا اور کا رو با ر ی سر گر میوں میں اضافے اور بہتر ی کا اعتراف ہر سطح پر کیا گیا

متعلقہ عنوان :