قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کواجازت نہیں دینگے۔بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس،پارٹی کو منظم اور فعال بنانے سمیت کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے پر مشاورت،پیپلزپارٹی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:27

قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کواجازت نہیں دینگے۔بلاول بھٹو

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے سمیت کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے پر مشاورت کی گئی۔بلاول ہاؤس کراچی میں ہونیوالے پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو کراچی سمیت سندھ کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہداء 18اکتوبر کی یاد میں نکالی جانیوالی ریلی کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ریلی کا آغازوہیں سے کیا جائیگا جہاں سانحہ18اکتوبر کو ریلی ختم ہوگئی تھی۔اس کے اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

جبکہ کراچی کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر اجلا س میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔امن کی بحالی کیلئے غیرسیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔سیاسی آپریشن امن قائم کرنے کی ہماری کو ششوں کو کمزور کردے گا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :