تجاوزات،رانگ پارکنگ کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈا?ن جاری6528،مقدمات درج

موسمی حالات کی پرواہ کیئے بغیر محنت اور لگن سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈنز کی کارکردگی قابل ستائش ہے‘طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کے بہا? کو یقینی بنانے کیلئے شہر بھر میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈا?ن جاری ہے ،وارڈنزموسمی حالات کی پرواہ کیئے بغیرمحنت اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔

سی ٹی او کی ہدایت پرڈویڑنل ایس پیز کی نگرانی میں گزشتہ روز بھی تجاوزات ، رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈا?ن جاری رہااور ابتک6528افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے سرکل افسران کو کریک ڈا?ن مزید موثر بنانے کیلئے احکامات جاری کیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں میں سکواڈ بنا کر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رش کے اوقات میں خود سڑکوں پر موجود رہیں۔پٹرولنگ آفیسر زاور پوائنٹس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار محنت اورذمہ داری سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے ڈیوٹی کریں۔انہوں نے سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکل افسران کی سپرویڑن میں تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے رابطہ رکھتے ہوئے رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں،علاوہ ازیں تجاوزات کے مرتکب افراد کو نوٹس دیں کہ وہ رضاکارانہ طور پر فوری تجاوزات ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں۔