Live Updates

شریف خاندان ،انکے حواری احتساب تحریک سے سخت خوفزدہ ہے ،رائیونڈ مارچ کے دن پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا ‘ اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف رائیونڈ مارچ کے خوف سے ملک سے بھاگ گئے ، اس بار رائیونڈ مارچ تاریخ ساز ہوگا ‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف کی گفتگو

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور انکے حواری احتساب تحریک سے سخت خوفزدہ ہے ،رائیونڈ مارچ کے دن پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا نواز شریف رائیونڈ مارچ کے خوف سے ملک سے بھاگ گئے ہے، اس بار رائیونڈ مارچ تاریخ ساز ہوگا ،شریف خاندان اور انکے حواری 126روز کے دھرنے کو بھول جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں رائیونڈ مارچ پر لگی ہوئی ہے جبکہ حکمرانوں اور انکے درباریوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہے ،(ن) لیگ کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہے پر امن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری اور قانونی حق ہے اگر (ن) لیگ کے شیطانی ٹولے نے رائیونڈ مارچ میں گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، نواز شریف کے ذاتی تنخواہ دار ملازمین کا ٹولہ لیگی کارکنوں کو رائیونڈ مارچ پر حملے کے لئے اکسا رہا ہے پاناما ڈاکے کی تحقیقات تک تحریک انصاف حکومت پر دباؤ ڈالتی رہے گی ،نواز شریف کے پاس پاناما ڈاکے کی تحقیقات کے سواء کوئی راستہ نہیں بچا ،ڈاکو لٹیر ے حکمرانوں کا ٹولہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے ان لٹیروں کا راستہ روکنا چاہتی ہے ،نواز شریف ملک میں کرپشن اور کمیشن کلچرکا خاتمہ نہیں چاہتے اسی لیے احتساب کے کٹہرے میں آنے سے ڈر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ تحریک انصاف پاناما ڈاکے کے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیگی ، پاناما ڈاکے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گے اور ملک کو لوٹنے والوں اور انکے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دم لیں گے مودی کا ساتھ دیکر نواز شریف نے کشمیریوں کی جدو جہد کی آزادی کی تحریک میں چھرا گونپا ہے،مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے جبکہ نوا ز شریف کی گونگی بہری حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مودی کی مذمت نہیں مرمت کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے نواز شریف اور انکے حواری تیار نہیں ،نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ نہیں مودی کے ساتھ کھڑا ہے ، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لئے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات