محرم الحرام کی آمد سے پہلے امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ ملاقات ،حکمت عملی طے کر لی جائے‘ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت

اپنی ڈویژن میں منشیات فروشوں ، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ،نگرانی خود ایس پی صاحبان کریں‘ حیدر اشرف

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ ملاقات اور حکمت عملی طے کر لی جائے، اپنی ڈویژن میں منشیات فروشوں ، جواریوں اور قحبہ خانوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے جسکی نگرانی خود ایس پی صاحبان کریں جس علاقہ سے منشیات فروش گرفتار کیا جائے اسکا مکمل نیٹ ورک پکڑا جائے ،کہاں سے منشیات خریدی اورکہاں پر فروخت کی جا رہی ہے،اوپس روم کا قیام شہریوں کی سہولت اور تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بنیادی اقدام ہے جس سے تمام افسران اور اہلکاروں کو استفادہ کرنا چاہیے ، تھانوں میں تمام اہلکاروں کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کو یقینی بنایا جائے ،8330یا 8787پر پیغام موصول ہونے کے بعد فوری طور پر رسپانڈ کیا جائے ، تمام ڈویژنل ایس پیز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈویژن کے تھانوں کے علاقوں میں تمام ہوٹلز میں ہوٹل آئی سوفٹ ویئر کا استعمال ہو رہا ہے، ہوٹلز میں آنے والے افراد کی انٹری سوفٹ ویئر میں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ایس پی ماڈل ٹاؤن میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن اور آئی ٹی اقدامات کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ، ایس پی ہیڈ کواٹرز عمر سعید ، ایس پی سکیورٹی رانا طاہر اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ جن تھانوں کی حدود میں جرائم کی شرح زیادہ ہے ان علاقوں کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے گشت کو بڑھایا جائے۔

تمام بیٹس کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گشت کیلئے باہر نکلنی چاہئیں۔ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حضرات روزانہ کی بنیاد پر بینکوں و دیگر اہم مقامات کے حفاظتی اقدامات کا خود جائزہ لیں۔تھانہ میں کوئی بھی اے ایس آئی یا محرر کسی سائل کی درخواست خود وصول نہ کرے بلکہ فرنٹ ڈیسک پر بیٹھے افسر وصول کریں اور متعلقہ آفیسر تک لے جا ئے۔تھانوں میں کرایہ داروں کی انٹری فرنٹ ڈسک پر ہونی چاہئے۔

15کی کالز ایس پیز اور ڈی ایس پیز خود مانیٹر کریں اور 15کی ہر نوعیت کی کال ہمارے لئے اہم ہے جہاں فوری طور پر امدادی کارروائی ہونی چاہئے۔کیٹگری Aاور Bکے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن تھانوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں وہ فوری طور پر اچھے مقامات پر منتقل کریں۔

متعلقہ عنوان :