موٹر وے پولیس کی زائد کر ایہ وصول کر نیوالی گا ڑ یوں کیخلاف سخت کاروائی ،63,91595لاکھ روپے سے زائدرقم مسا فروں کو واپس کروائی

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) حالیہ تعطیلات پر عید کے دنوں میں نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس سنٹرل زون کی طرف سے قو می شاہرات پرمسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے 63,91595لاکھ روپے سے زائدرقم مسا فروں کو واپس کروائی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قومی شاہرات پر سنٹرل زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

مو ٹروے پولیس نے لاہور، مانگا منڈی ، پتوکی ، اوکاڑہ ، سا ہیوال ، خا نیوال ، ملتان ،لو دھراں، بہاولپور ، ر حیم یار خان اور دیگر مقامات پر مو ٹروے پولیس افسران نے ہزاروں کی تعداد میں بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا اور جہاں ایک رو پیہ بھی اضافی چار ج کیا گیا فوری طور پر ان سے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا اوراوورچارجنگ وصول کرنے والی گا ڑ یوں کے چالان کیے گئے اور دیگر قا نونی کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

59, 34380 لاکھ سے زائد جرمانہ اوور چارجنگ کرنے والی گا ڑ یوں کو کیاگیا۔مو ٹرو ے پولیس سنٹرل زون نے کاروائی کرتے ہوئے 63,91595لاکھ روپے سے زائد وصول کی گی رقم37,564 ہزار مسافروں کو واپس دلوائے اور 6671ہزارگا ڑ یو ں کو جر مانے کیے ۔ جس پر مسا فروں نے مو ٹر وے پولیس کے اوورچارجنگ کی مد میں کر ایہ واپس دلوانے کے اقدا مات کو بے حد سراہا اور دعا ئیں دیں۔ شہریوں نے بھی مو ٹروے پولیس کے اس اقدام کو قا بل ستا ئش قرار دیا۔ مو ٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 نے بہتر ین اور مثالی کارکر دگی کا مظاہرہ کیا اور عید کے تعطلیا ت میں ہزاروں کی تعداد میں نہ صرف عوام کی مدد فراہم کی بلکہ اوور چار جنگ کی شکایات پر بر وقت کاروائی کویقینی بنایا۔موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سول سو سائٹی نے بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :