پاکستان کی معیشت خطے میں تیز ترین ترقی کر رہی ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر

امن وامان اور توانائی کی صورت حال میں مزید بہتری سے معیشت اور بھی مضبوط ہو گی مضبوط معیشت ،سیکیورٹی اور توانائی کے چیلنجزز میں کامیابی،2018ء کے انتخابات میں کامیابی کا سبب بنیں گے، وفاقی وزیر امورکشمیر وگلگت بلتستان

ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:04

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہد ری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت خطے میں تیزترین ترقی کر رہی ہے اور اس کا اعتراف دنیا کے مایہ ناز معاشی ادارے اور جریدے کر رہے ہیں انہوں نے یہ بات آج ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبے چرونڈمیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کے تمام شعبے یکسوئی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے بعض شعبے بھارت اور چین کی معیشت سے بھی زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جس میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ تیل اور گیس کے شعبوں میں پچھلے چند عرصے میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ بلاشبہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت رجحان کی تصدیق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب کارکردگی پچھلے تین سالوں کی ان تھک محنت اور خلوص نیت کے ساتھ محنت کا نتیجہ ہے جس سے آج پوری پاکستانی قوم مستفید ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امن وامان اورتوانائی کی صورت حال میں بتدریج بہتری پاکستان کی معیشت کی مضبوطتی کی بنیادی وجہ ہے اور حکومت ان دونوں چیلنجزز پر سو فیصد قابو کا بھرپور عزم کیے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام گواہ ہے کہ ان چیلنجزز پر حکومت نے 80 فیصد قابو پالیا ہے اور باقی کا 20 فیصد کام بھی 2018 ء سے قبل مکمل کر کے پاکستان کو امن وامان کا گہوارہ اور توانائی کے لحاظ سے خود کفیل ملک بنا دیا جائے گا جس سے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ سو فیصد پرامن پاکستان اور توانائی کے اعتبار سے خود کفیل پاکستان ہی 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ،معیشت اور توانائی کے چیلنجزاب تک کی پیش رفت سے حکومت اور عوام دونوں مطمن ہیں اور حکومت اپنی باقی ماندہ معنیہ مدت میں ان چیلنجز پر 100فیصد قابو پاکر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گی جس سے آنے والی نسلیں بھرپور طریقے سے استفادہ اٹھا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :