وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال ، سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ،امیر محمد خان مروت وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین ،سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محمد ہمایوں سیکرٹری پارلیمانی امور اور امیر طارق زمان سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات

ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء ) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ،سیکرٹری ٹیکسٹائل امیر محمد خان مروت کو وزیر اعظم معائنہ کمیشن کا چیئرمین ،سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محمد ہمایوں کو سیکرٹری پارلیمانی امور اوریڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن امیر طارق زمان کو سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کردیاگیا ۔

ہفتہ کو وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں سیکرٹری کیڈ حسن اقبال کو تبدیل کرکے سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ،چیئرپر سن اسٹیٹ لائف انشورنس نرگس گلوں کو سیکرٹری کیڈ ،سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن محمد ہمایوں کو سیکرٹری پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹیکسٹائل امیر محمد خان مروت کو وزیر اعظم معائنہ کمیشن کا چیئرمین ،سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن حسیب اطہر کو سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن ،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن شعیب میر میمن کو چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس ،ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویڑن امیر طارق زمان کو سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکرسی میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔