رہائش بغیر اندراج کرائے پر دینے پرمالکان کیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:22

چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17ستمبر2016ء) : نیلہ پولیس نے قصبہ دلہہ میں رہائش بغیر اندراج کرائے پر دینے والے دو مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوفیصل منظور تھانہ نیلہ نے استغاثہ دیا کہ جاوید اقبال ولد اللہ داد سکنہ ڈھوک اعوان داخلی دلہہ نے اپنی ملکیتی جگہ آفتاب خان ولد فیض الرحمن سکنہ تخت بائی مردان کو شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے دے رکھی تھی جبکہ اس کا تھانہ میں اندراج نہ کرایا تھا۔

جبکہ ایک اور کارروائی میں جاوید اقبال ولد اللہ داد ساکن ڈھوک اعوان نے اپنی ملکیتی جگہ ماسٹر ساجد ولد خان بہادر سکنہ ڈھوک مصطفی داخلی دلہہ نے اپنی ملکیتی جگہ پر محمد اسماعیل ولد خان افضل سکنہ شیر گڑھ تخت بائی مردان کو شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے دے رکھی تھی جبکہ اس کا تھانہ میں اندراج نہ کرایا تھا۔ اے ایس آئی اشفاق ساجد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :