ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق،ایک زخمی ہو گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:22

چنیوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17ستمبر2016ء) :چنیوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ سرگودھا روڈ کوٹ قاضیاں کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 28سالہ عنصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ شمع بی بی شدید زخمی ہو گئی دوسرا حادثہ لاہور روڈکے قریب پیش آیا یہاں پر موٹر سائیکل سوار چکر آنے کی وجہ سے چلتے موٹر سائیکل سے گر گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا ریسکیو1122کے عملہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :