پتنگ بازوں نے پابندی بوکاٹا میں اڑا دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 17:20

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17ستمبر2016ء) : پتنگ بازوں نے پابندی بو کاٹا میں اڑا دی، گزشتہ روز سرگودھا اور گردونواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ اور ہفتہ کے روز تعطیل کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پتنگ بازی میں مصروف رہی آج بھی بڑے پیمانے پر پتنگ بازی کا پروگرام نوجوانوں نے بنا رکھا ہے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹتی رہی دن بھر بو کاٹا کی صدائیں شہر بھر میں بلند ہوتی رہیں پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :